ماسک کرونا سے بچاؤ کا ذریعہ، مکمل لاک ڈاﺅن، کاروبار بند کرنا ناممکن، وزیراعظم

پارٹی انتخابات نہ کرانے پرعمران خان کو نوٹس

Spread the love

عمران خان کو نوٹس

اسلام آبا د(جے ٹی این آن لائن نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر

وزیرِ اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن

نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، تحریکِ لبیک پاکستان اور

بلوچستان نیشنل پارٹی کو جاری کیا گیا ،عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن

نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان سے 14 روز میں

اس حوالے سے جواب طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب دیں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے

پرکیوں نا پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے اور انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دیاجائے۔

واضح رہے کہ عمران خان 13 جون 2021ء کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو

دینے میں ناکام رہے ۔الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات

کرانے کی پابند ہیں۔الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات

کرانے کی پابند ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply