عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود بھاگ رہے ہیں،فردوس عاشق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے

کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، سازشی خود کو

دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت

واپس کردیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔اس وقت سیاسی محاذ پر

دو نظریات کا ٹکرا چل رہا ہے۔ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر

جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔ انہوںنے کہادوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم

کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انشااللہ عمران خان قومی دولت کی

برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ انہوں نے کہا جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس

کیا ہے،وہ سازشوں کے ذریعے خودکودوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔سازشیوں

کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔کرپشن سے اپنی دولت کو پلس

کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔ انہوں نے کہا

لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان

کے رہبر مولانا اور ہمنوائوں کے سپرد ہے۔ بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حضرت

پیرسبزسرکارؒکے مزارپرحاضری کے موقع پر صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اولیائے کرام اورصوفیائے عظام نے اسلام کی اشاعت اورسربلندی میںاپناخصوصی کرداراداکیا جبکہ

اولیائے اللہ کے مزاروںپرحاضری سے روحانی سکون ملتاہے۔اس موقع پرسابق امیدوارممبرصوبائی

اسمبلی بیرسٹرجمشیدغیاث،رہنماپاکستان تحریک انصاف ملک شفقت علی اعوان،چودھری ثاقب

بھٹی،ملک شمس الحق،اشفاق بھٹی،مہرفیصل نصیر،اشرف علی اعوان،چودھری ندیم گجر،ملک

خالدحسین ودیگربھی موجودتھے۔

فردوس عاشق اعوان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply