عمران خان کوالالمپور پہنچ گئے ،مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک ،سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان ملائیشیاء کے دو روزہ دورے پر کوالالمپور پہنچ

گئے جہاں انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ملائیشیاء کے وزیر دفاع محمد صابو ، ملائیشین حکومت کے سینئر حکام ، پاکستانی

ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کو اعلیٰ

سطحی وفد کے ہمراہ ملائیشیاء کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے جہاں بنگا رایا کمپلیکس

کوالالمپور انٹرنیشنل ائیر پورٹ آمد پر ملائیشیاء کے وزیر دفاع محمد صابو اور ملائیشین حکومت کے دیگر سینئر حکام ن

ے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ملائیشیاء میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران بھی

موجود تھے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ب

ھارتی مظالم کے خلاف احتجاجاً بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ چار گھنٹے کا اضافی

سفر کرکے چین کی سرحدی حدود استعمال کرتے ہوئے ملائشیاء پہنچے جہاں وہ ملائیشین ہم منصب اور دیگر سیاسی قیادت

کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے دیگر اہم امور پر بات کرینگے ۔ وزیر اعظم کے

دورہ کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ کے سلسلے میں دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں معاہدوں اور

مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہونگے ۔عمران خان اور مہاتیر محمد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔وزیر اعظم

عمران خان اپنے دورے میں ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (آئی ایس آئی ایس) کے زیر اہتمام ت

ھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک

کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے تناظر میں مشترکہ عزم کی علامت ہے۔واضح رہے کہ اگست

2018 میں وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا ملائیشیا کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم

20 اور21 نومبر 2018 کو ملائیشیا کا دورہ کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے21 مارچ سے 23 مارچ

2019 تک پاکستان کا دورہ کیا تھا اور یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔دونوں وزرائے اعظم نے ستمبر 2019 میں ن

یویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی ملاقات کی تھی۔وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیے

میں کہا گیا پاکستان اور ملائیشیا عقیدے اور ثقافت کے اعتبار سے قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور اس میں باہمی ا

عتماد اور مفاہمت کے خواہش مند ہیں۔وزیراعظم عمران خان مختلف ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امن

وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات کریں گے۔علاوہ ازیں عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی

حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کے جارحانہ رویے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو درپیش خطرات سے

متعلق بھی گفتگو کریں گے۔

عمران خان دورہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply