عمران خان منی لانڈرر

عمران خان سب سے بڑا منی لانڈرر ، ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے. مریم نواز

Spread the love

عمران خان منی لانڈرر

راولا کوٹ (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے اس وقت

ملک پر سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان قابض ہے، اس نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے

لیے۔ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائیگا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں،

عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور

سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں۔گزشتہ روزمریم نوازنے آزاد کشمیر کے

علاقے راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ سات سالوں سے فارن

فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔ عمران خان16خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکے۔ عمران

خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے

تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارے۔ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ

جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے

کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز

کی چوائس ہو۔مریم نواز نے کہا عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعدبھی سر اٹھانے کے قابل نہیں۔آپ

نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا، ایسی کرسی سے تو موت اچھی۔ لیڈر

عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں، ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا

دیئے۔ آپ چوائس اس لیے ہو آپ ہربات پرجھک جاتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بتادیا ان میں

اورنواز شر یف میں کیا فرق ہے۔ مریم نواز نے کہا عمران خان اپنا نمائندہ یہاں اس لیے لانا چاہتے ہیں

کہ کشمیر کو صوبہ بنائیں، یہ سازش تیار کر چکے ہیں صرف عملدر آ مد کرنا ہے، لیکن بچہ بچہ کٹ

مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ عمران خان نے اتنے سال جدوجہد کے بعد گھاٹے کا سودا کیا، اب

تو وہ یہ کہنے کے قابل بھی نہیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، کیونکہ آپ کے راز ان کے پاس

اور ان کے راز آپ کے پاس ہیں۔عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ہے۔

عمران خان منی لانڈرر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply