new zara meri bhi suno1 76

عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ، شخصیت میں جادو، پوری دنیا فین

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان مسکراہٹ قاتلانہ

وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے اور وہ جب بھی آتے ہیں، ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ مزید پڑھیں

وزراعظم آتے ہیں تو ہم سب اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں، زرتاج گل

Zartaj-Gul

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جس کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کسی اور کے پاس نہیں- جب وفاقی وزیر سے عمران خان کی شخصیت اور چلنے کے حوالے سے سوا ل کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ہمارے وزیراعظم کی پوری دنیا فین ہے۔ لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں کیونکہ ا نکی شخصیت ہی اس قدر قابل تعریف ہے کہ ہم لوگ بھی اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔

ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ جس وقت ابھی عمران خان بطور وزیراعظم حلف اٹھا رہے تھے، اسی وقت اپوزیشن نے ہماری حکومت کو فیل قرار دیدیا تھا۔ اسلئے ان کی تنقید پر ہم زیادہ غور نہیں کرتے کیونکہ وہ لوگ ہم پر کیا تنقید کریں گے جنہوں نے حکومت بننے کے ایک گھنٹے بعد ہی اسکے فیل ہونے کی بات کر دی ہو۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا ہماری حکومت عوام کی تمام توقعات پر ضرور پورا اترے گی، عوام صبرو تحمل کیساتھ ہمارا ساتھ دیں-

عمران خان مسکراہٹ قاتلانہ

Leave a Reply