جاپان میں آپٹیکل فائبرز سے ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقلی کا نیا عالمی ریکارڈ

اسرائیلی سافٹ ویئر سے مودی سرکار کا عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش

Spread the love

عمران خان فون ہیک

اسلام آبا د (جے ٹی این آن لائن نیوز) غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان

کا اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے بھارتی نشانے پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ان

ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کی کمپنی کے جاسوسی سوفٹ ویئر کا استعمال کررہا تھاجس کے

ذریعے دنیا بھر میں صحافیوں، حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے اسمارٹ فونز

کی کامیاب نگرانی کی جاتی رہی ہے اور اب رپورٹ میں مختلف شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے

ہیں جس کے مطابق میں وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کے نشانے پر رہے ۔غیرملکی خبر

ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق میڈیا کے 17 اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تفتیشی رپورٹ

میں کہا گیا ہے کہ کم ازکم ایک مرتبہ عمران خان کے زیر استعمال رہنے والا موبائل نمبر بھارت کی

فہرست میں تھا۔اسرائیلی جاسوسی کمپنی پیگاسس کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ، گارجین، لی

مونڈے اور دیگر اداروں کے اشتراک سے انکشافات کیے گئے تھے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق

بھارت میں زیر نگرانی رہنے والے نمبروں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے، جبکہ وزیراعظم عمران

خان سمیت سیکڑوں نمبر پاکستان سے تھے۔اخبار کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا

وزیراعظم عمران خان کے نمبر کی نگرانی کی کوشش کامیاب رہی یا نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ

بھارت میں 40 سے زائد صحافیوں کے نمبر اس فہرست میں شامل تھے، جو معروف اداروں

ہندوستان ٹائمز، دی ہندو اور انڈین ایکسپریس سے منسلک ہیں اور ساتھ ہی وائر کے دو بانی ایڈیٹر بھی

شامل ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ان انکشافات پر ردعمل میں کہا کہ اس

رپورٹ پر انتہائی تشویش ہے، مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیوں سے بھارت اور پورا خطہ

خطرناک حد تک پولرائز ہوگیا ہے۔مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے

کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کیلئے اسرائیلی

سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے

بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود

افراد کے نمبرز ہیک کرنے کی کوششوں پر حکومت نے ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلی

کیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلی کیشن پر 60 فیصد کام مکمل

کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلی

کیشن استعمال کریں گے۔حکومتی ذرائع نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی

کوششوں سے آگاہ ہیں اور چند ماہ میں ایپلی کیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو

رپورٹ پیش کر دیں گے نئی ایپلی کیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی تاہم غیر ملکی انٹر فیس استعمال

نہیں ہوگا۔ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر

رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائے گی۔

عمران خان فون ہیک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply