عمران خان صاحب اب آپ کو بھاگنے نہیں دینگے، مسلم لیگ ن کا اعلان

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی طرز عمل کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں اپوزیشن آپ کی آمرانہ اور فاشسٹ سوچ کو مسترد کرتی ہے،

اپوزیشن ڈکٹیشن لے گی نہ حکومتی دھونس و دھمکیوں سے ڈرنے والی ہے ،آپ پہلے کنٹینر پر چڑھ کے پارلیمان پہ حملہ کر رہے تھے، اب پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پہ حملہ کر رہے ہیں ، مدر آف آل این آر اوز ڈیل عمران صاحب علیمہ باجی کو دیدی گئی ہے، اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ڈرامہ کیا جارہا ہے، نیب عمران صاحب کو گرفتار کرے ۔

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردِعمل میں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا عمران خان اپوزیشن آپ کی کارکردگی اور عوام کیساتھ دشمنی پہ کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں دے گی ۔

آپ سے سوال ہوتا رہے گا چھ مہینے میں ملکی قرضے 100ارب کیسے ہو گئے ؟ مہنگائی کی شرح دو گنی کیسے ہو گئی ۔ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس گھروں ، ساہیوال کے معصوم لوگوں کے قتل کا سوال ہوتا رہے گا۔

عمران صاحب سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس نہ کوئی اختیار ہوتا ہے اور نہ کوئی عزت ۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام آپ کو سلیکٹیڈ کہتے ہیں کس کس سے بھاگے گیں ؟

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیخلاف واویلا سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ عوام دشمن حکومت نا لائق، ناتجربہ کار اور جھوٹی ہے۔چور چور اور کرپشن کا نعرہ لگا کر یہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کی دھیان کسی اور طرف لگانے کی کوشش کررہے ہیں،

چور چور اور ڈاکو ڈاکو کی بات کی تو یہ بات بہت دور تک جائے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ عمران خان خود کو بادشاہ سلامت سمجھ بیٹھے ہیں۔ بادشاہ سلامت کوپارلیمان میں شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر سوال کرنا گراں گزرا ۔

اگر آپ سمجھتے ہیں اپوزیشن آپ کی شرمناک نالائقی اور ناکامی پہ خاموش ہو جائے گی تو آپ کی بھول ہے ۔ آپ نے تو اعلان کیا تھا ہر روز ایک گھنٹہ پارلیمان میں سوالوں کے جواب دیں گے ایک ہی سوال پہ ڈر کے بھاگ گئے ۔

Leave a Reply