عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات

عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات

Spread the love

جدہ، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) عمران خان شہزادہ محمد

وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیر

اعظم مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جدہ کے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی

ہوائی اڈے پر پہنچے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی

ولی عہد محمد بن سلمان نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم

کے ہمراہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر

خیبر پختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر فیصل جاوید اور

صوبائی وزیر علیم خان بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جبکہ پاک فوج کے سربراہ

جنرل قمر باجوہ بھی وزیر اعظم کیساتھ شامل ہو گئے۔ وزیر اعظم کے معاون

خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعظم ایئرپورٹ سے شاہی دیوان کے لئے

روانہ ہوگئے جہاں پر بھی سعودی ولی عہد نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں دونوں

ممالک کے درمیا ن وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی

قیادت وزیراعظم عمران خان اور سعودی وفد کی قیادت سعودی ولی عہد شہزادہ

محمد بن سلمان نے کی- مذٓکرات میں معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر

بات چیت ہوئی۔

=-= پاکستان اور دنیا بھر سے تازہ تریں خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کل اتوار کے روزعمرہ کریں گے جبکہ آج

روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے

مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا گیا، دونوں ممالک میں

علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیالہ ہوا جبکہ دورے کے دوران

متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق

وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے

اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم نے

سعودی ولی عہد کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیے گئے گرین سعودی عرب

اور گرین مڈل ایسٹ اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے 10 ارب سونامی منصوبے

اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لیے اس کے اثرات کے بارے میں بھی آگاہ

کیا۔ سعودی عرب کے دورے پر جانے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت

کی کہ ایسے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن سے

ملک کے طول و عرض میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ

ہو۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان

کی صدارت میں اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے

سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت

ترین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو

بختیار، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو موجودہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری

ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے

خدوخال، نئی سکیموں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے، جاری منصوبوں

پر پیشرفت کا مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

عمران خان شہزادہ محمد

Leave a Reply