عمران خان سیاست سے ناواقف

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے شہیدذوالفقار علی بھٹو واحد سیا ستد ا ن تھے جنہوں نے آمر کی کابینہ میں رہتے ہوئے بھی آواز بلند کی،عمران خان پہلے پلے بوائے تھے پھر کرکٹر بنے انہیں سیاست کا کیا معلوم۔ پیر کو سید خورشید شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھٹو کے دور میں عمران خان تو طا لبعلم ہو گا کرکٹ بھی نہیں کھیلتا ہو گا،ذوالفقار علی بھٹو عوام کےلئے ڈکٹیٹر کےخلاف کھڑے ہو گئے تھے،وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے کھلے عام ڈکٹیٹر کی مخالفت کی،ذوالفقار علی بھٹو کو یہ احساس تھا آمر کی پالیسیاں پاکستان کو تباہ کر دیں گی اور غریب عوام کی زندگی مشکل ہو جائے گی تو ا نہوں نے آمر کی کابینہ کو ٹھوکر ماری اور عوامی سیاست شروع کی۔

Leave a Reply