0

عمران خان حکومت کشمیرپالیسی واضح کرے، مشال ملک

Spread the love

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے موجودہ حکومت کے سو دن پورے ہو چکے ہیںاب وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح اور جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ پر آگے کام کیاجائے ، گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا بھارت روز خون کی ہولی کھیل رہا ہے اس سے بڑی قیامت کیا ہوگی یہ بڑی ازیت ہے جس سے کشمیری گزررہے ہیں اب تو دنیا کو اس صورتحال پر جاگ جانا چاہیے اب ہمارا فوکس اقوام متحدہ کے مبصروں کو کشمیر کا دورہ کرانے پر ہونا چاہیے ،ہندوستان اب حواس کھو چکا ہے جتنی شدت سے ظلم کئے جارہے اللہ کرے اگلے سال آزادی نصیب ہو اور کشمیریوں کی مشکلات کم ہوں، اگر یہ مسئلہ پرامن حل نہیں ہوتا تو دوسرا حل ایٹمی جنگ ہے ،ہندوستان خطے کی معیشت کو ترقی نہیں کرنے دے رہا۔ یو این کی کشمیر کے حوالے سے رپورٹ کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے اور عملی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

Leave a Reply