0

عمران خان بے اختیار ،مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے، زرداری

Spread the love

سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے عمران خان بے اختیار ہیں جو عملی طور پر مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انکامزید کہنا تھا عمران خان ہر بات پر سکسر لگاتے ہیں لیکن میں نہیں مانتا وہ بااختیار وز یر ا عظم ہیں ، عمران خان سلیکٹڈ خود ہیں اور الزام دوسروں کو دیتے ہیں۔ وہ بھی شوکت عزیز کی طرح لائے گئے ہیں لیکن شوکت عزیز کو معیشت کے بارے میں کچھ تو علم تھاعمران خان کو کچھ بھی معلوم نہیں ۔انہوں نے کہا کیا میں اس سے قبل 12 سا ل جیل میں نہیں رہا، کیا جیل عمران خان نے کاٹی تھی؟ جعلی اکائونٹس کا معاملہ عدالت میں ہے، اگر کیس سندھ کا ہے تو ٹرائل اسلام آباد میں کیوں چلا رہے ہو؟۔سابق صدر نے کہا نیا الیکشن ہوگا لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتا۔ ہمارے دور میں برآمدات 27 ارب تک پہنچ گئی تھیں ، ہمارے آنے سے پہلے مشرف سے کہاں ملک چل رہا تھا۔ ان سے تو ٹیکس وصولیاں نہیں ہورہیں۔ عمران خان کو کوئی مشورہ بھی دوں تو وہ سمجھیں گے نہیں، اسوقت سٹاک ایکسچینج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان آئے تو سٹاک ایکسچینج سے50 ارب ڈالر نکال لیے گئے۔

Leave a Reply