imran khan and bil gates jtnonline

عمران خان کی بل گیٹس کو بڑی پیشکش، کوئی بھوکا نہ سوئے کا دائرہ کیا مزید وسیع

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) عمران خان بل گیٹس

وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کیلئے مائیکروسافٹ کے

بانی بل گیٹس کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا ہے پاکستان ان ممالک میں

شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، تاہم موسمی خطرات سے

نمٹنے اور بچاؤ کیلئے اقدامات بھی کر رہا ہے۔ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی

کے خطرات سے بچائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر

کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کاربن کی

کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا

کہ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس اور کلین گرین کے پروگرام پاکستان میں جاری

ہیں اور پاکستان نے لاتعداد گرین جابزدی ہیں۔ 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ

بنایا گیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو

تیار ہے۔ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا

ہونگے۔

=-.-= کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام لاہور، پشاور اور فیصل آباد میں بھی شروع
Ehshas Koi Bhooka na Soye

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مزید تین شہروں لاہور، پشاور اور فیصل آباد

میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح کر دیا اس موقع پر اپنے خطاب میں

انہوں نے کہا پروگرام سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہو سکے گا، پورے

پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے، موبائل کچن کے ذریعے غریب افراد

کو کھانا فراہم کیا جائیگا، پورے ملک کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنا ہماری

ترجیح ہے، حکومت قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جنگ لڑ رہی ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ

پاکستان زیادہ خیرات دینے والے چند ملکوں میں شامل ہے، اسلام آباد میں پہلی بار

آبادی کو ہیلتھ کوریج دے رہے ہیں، خیبرپختونخوااورپنجاب میں صحت کارڈ دیئے

جا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ سے ہسپتالوں میں مقابلے کا رجحان ہو گا۔ پورے ملک کو

یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، شوکت خانم ہسپتال کو چلانا

مشکل کام تھا، شوکت خانم ہسپتال میں 90 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا

ہے۔ عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلی کو کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے

آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کو اندازہ نہیں یہ کتنا بڑا کام شروع

کیا ہے-

=-.-= کوئی بھوکا نہ سوئے کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے، ثانیہ نشتر
———————————————————————————–

اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقر یب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں پناہ گاہیں کھولی جارہی ہیں، نجی

ٹرسٹ کے اشتراک کیساتھ پورے ملک میں لنگر خانے کھول رہے ہیں اور تیسرے

مرحلے میں فوڈ ٹرک متعارف کرایا ہے تاکہ ان لوگوں تک پہنچ سکیں جو پناہ

گاہوں اور لنگر خانے تک نہ پہنچ سکیں۔ تقریب میں دونوں صوبوں کے وزرائے

اعلی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا دائرہ کار

پورے پاکستان تک پھیلایا جا رہا ہے۔

عمران خان بل گیٹس

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply