0

عمران خان ، پنجاب حکومت ، وزراء اور پولیس سے نالاں، قطر سےواپسی پر پولیس اصلاحات کا اعلان

Spread the love

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا۔وزیر اعظم ساہیوال واقعہ پر پنجاب حکومت ، وفاقی وزراء اور پنجاب پولیس سے سخت نالاں ہیں عمران خان وزراء پر بھی برس پڑے کہ آخر تحقیقات کے بغیر کیوں غیر ضروری بیان دیئے گئے ۔ وزراء کی ٹیم نے بغیر معلومات اور تحقیقات کے غیر ضروری بیانات کیوں دیئے جبکہ وزیر اعظم پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی سے بھی سخت نالاں ہیں انہوں نے سی ٹی ڈی کی ماضی کی کاوشوں کو اچھا قرار دیا لیکن ساہیوال واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعہ کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا گیا جس سے لاقانونیت کا پہلو اجاگر ہوا لیکن حکومت کا کام قانون کی حکمرانی سے شہریوں کا تحفظ کرنا ہوتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں لیکن یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ حکومت کسی بھی ادارے کی لاقانونیت پر مبنی فعل کا دفاع نہیں کرے گی ۔

Leave a Reply