کشمیر معاملہ، عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کا ٹیلی فونک رابطہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) عمران خان، سعودی ولی

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک

رابطہ کیا اور ان کو کشمیر کی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا جس کے جواب میں

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی

قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقع پر دونوں برادر اسلامی ممالک کی

قیادت کے مابین دو طرفہ تعلقات، طے پانےوالے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر

باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کی

قیادت نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر بھی

اتفاق کیا-

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر جنگ لڑونگا، عمران خان

واضح رہے بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو اپنے آئین میں حاصل

خصوصی حیثیت ختم کرکے ملک کا وفاقی یونٹ قرار دیدیا اور جموں و کشمیر جو

بین الاقوامی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے کی پاسداری کرنے کیخلاف ورزی کرنے

سمیت وادی میں اپنے خلاف شدید ردعمل کے خوف سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے

جسکی وجہ سے لاکھوں کشمیری مسلمان گھروں میں قید، لینڈ لائن، موبائل فون

اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں جس سے وادی بھر کا دنیا سے مواصلاتی

رابطہ منقطع ہے-

پاکستان بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کو غیر قانونی

اور غیر آئینی قرار دے کر نہ صرف مسترد کر چکا ہے بلکہ عالمی برادری کے

سوئے ضمیر کو بھی جگانے کیلئے سفارتی محاذ پر انتہائی سرگرم ہے، جبکہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، عالمی ذرائع ابلاغ وادی میں غیر انسانی سلوک

کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور قابض بھارتی فورسز کے کشمیری مسلمانوں پر

ڈھاے جانیوالے مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں-

عمران خان، سعودی ولی

Leave a Reply