عمران ابھی سیاستدان نہیں بنے، کشمیر سے متعلق مطالعہ کریں،لارڈ نذیر
لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کسی بھی پاکستانی یا آزاد کشمیر کے سیاستدان کے پاس یہ ختیار نہیں کہ وہ تقسیم کشمیر کی بات کرے ، وزیراعظم عمران خان ایک کرکٹر ہیں وہ ابھی سیاستدان بن رہے ہیں، انہیں کشمیر کے حوالے سے پڑھنے کی ضرورت ہے ان کو کوئی حق نہیں وہ تقسیم کشمیر کی بات کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رکھی ہے اور نوجوانون کو برائے راست نشانہ بنیا جا رہا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔