عمان نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دیدی

Spread the love

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عمان اپنی فضائی حدود کے ذریعے اسرائیلی طیاروں کو پرواز کرنے دے گا جو فلسطین کے تنازع کے باوجود عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کی ایک اور کوشش ہے۔غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق نیتن یاہو نے کہا کہ جب میں عمان میں تھا میں نے سلطان قابوس سے بات کی، جنہوں نے مجھے کہا کہ ای آئی اے آئی ایئرلائنز عمان کے اوپر سے پرواز کرنے کے قابل ہوگی، تاہم یہ اجازت اسرائیل کو تھوڑی جلدی عملی استعمال فراہم کرے گی کیونکہ اس کے جہاز عمان کے پڑوسی سعودی عرب سے پرواز نہیں کرسکتے، اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اعلان اکتوبر میں عمان کے اچانک دورے کا نتیجہ ہے جبکہ یہ بات یاد رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں،واضح رہے کہ مارچ میں سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایئر انڈیا کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان فلائٹس کی اجازت دی تھی لیکن اسرائیلی طیاروں کو یہ اجازت نہیں تھی،

Leave a Reply