عمان نے آٹھ سال بعد جنگ زدہ ملک شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عمان شام سفیر مقرر

دمشق /مسقط(جے ٹی این آن لائن نیوز)عمان نے آٹھ سال بعد جنگ زدہ ملک شام

میں اپنا سفیر مقرر کردیا جسے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کے تناظر

میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام سے عمان

پہلی خلیجی ریاست بن گیا ہے جس نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد

اپنا سفیر مقرر کیا۔واضح رہے کہ عمان سمیت دیگر خلیجی ممالک نے احتجاجا 2012

میں اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا جب شامی حکومت نے ایک سال پرانی

بغاوت کو کچلنے کے لیے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔دیگر عرب ریاستوں نے اپنے

سفارت خانوں کو بند کردیا تھا لیکن عمان نے تنازع کے کئی برس بعد تک

سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھا۔خیال رہے کہ عمان علاقائی ممالک کے درمیان

غیر جانبداری پر مبنی سفارت کاری کے لیے مشہور ہے۔دمشق میں سفیر کے

استقبال کے دوران شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عمان کی خارجہ

پالیسی اور فریقین کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کے لیے تشکر کا اظہار

کیا۔بیان میں عمان کے نئے سفیر ترکی بن محمود البسعدی کے حوالے سے کہا

گیا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے

راستوں کو وسعت دینے کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ شام کو حزب اختلاف کے

خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے پر 2011 میں 22 رکنی عرب لیگ سے نکال

دیا گیا تھا اور عرب ممالک نے دمشق پر پابندی لگا دی تھی۔چند عرب ممالک

جنہوں نے پہلے شام کے صدر بشارالاسد کا بائیکاٹ کیا تھا، اب وہ اس کی

حکومت کے ساتھ خاموشی سے رابطے میں ہیں۔شام کی باغی فورسز، جو اب

صرف شمال مغربی علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے، کو بنیادی طور پر ترکی کی

حمایت حاصل ہے۔

عمان شام سفیر مقرر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply