Smog View in Iran 117

علی پورچٹھہ، باراتیوں کی کوسٹرکو دھند کے باعث حادثہ،5 جاں بحق،25 زخمی

علی پور چٹھہ، حافظ آباد (جتن آن لائن نمائندہ خصوصی) علی پور چٹھہ حادثہ

چک چٹھہ کے قریب باراتیوں سے بھری کوسٹر اور تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ (مزید پڑھیں)

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی گائوں جوکھیاں سے کوسٹر

محمد ارشد کی بارات لے کر روانہ ہوئی- کوسٹر میں کل 45 افراد سوار تھے۔

کوسٹر چک چٹھہ روڈ پر پہنچی تو وہاں شدید دھند تھی- ڈرائیور سامنے سے

آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی کو نہ دیکھ سکا اور دونوں میں شدید تصادم ہو گیا۔ المناک

حادثے میں 5 باراتی عمران، ہارون، خلیل، ناصر وغیرہ موقع پر جاں بحق، جبکہ

20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونیوالوں میں عرفان، گل فراز، اویس،

احسن، پرویز اختر، رانا محمد اکرم، احتشام، اقبال، سبحان وغیرہ شامل ہیں۔ جن

میں سے 10 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی اور انہیں فوری طبی

امداد دے کر لاہور ریفر کر دیا گیا- مقامی ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے جانی نقصان

میں اضافے کا بھی خدشہ ہے- دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق

ہونےوالے افراد آپس میں قریبی عزیز تھے۔ حادثے میں کوسٹر کو شدید نقصان

پہنچا۔ علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے المناک حادثے پر افسوس کا

اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحق9%ق؆ ٍر B2D
%0A%B%خ889%D ں9ک %D5ل %F%D85تا ة ةھ %D5%8%ا819٨ ګی ځ%A
علی پور چٹھہ حادثہ

اپنا تبصرہ بھیجیں