Ali Sher Usmanov Uzbek Business Man

برطانوی امراء میں روسی سرمایہ کار علی شیرعثمانوف کا 7 واں نمبر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) علی شیرعثمانوف

روس کے سرمایہ کار علی شیر عثمانوف نے برطانیہ کے 2020ء کے امیر ترین

افراد کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، یہ برطانوی 10 امراء کی

فہرست میں آنیوالے واحد روسی تاجر ہیں، ان کی دولت کا حجم 11.68 ارب پاﺅنڈ

سٹرلنگ ہے، اس سے قبل یہ مسلسل 2 سال 2018ء اور 2019ء میں بالترتیب

10.556 اور 11.339 ارب پاﺅنڈ سٹرلنگ کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر آتے رہے-

جیمس ڈیسن 19.6 ارب ڈالر کیساتھ پہلے نمبر پر

گھریلو استعمال کی اشیاء بنانے والی کمپنی ڈائسن لمیٹڈ کے سربراہ جیمس ڈیسن

اس سال برطانوی امراء کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے، جن کے اثاثوں کا حجم

16.2 ارب پاؤنڈ سٹرلنگ ( 19.6 ارب ڈالر) ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : جی 20 ممالک کا عالمی معیشت کیلئے 5 کھرب ڈالردینے کا اعلان
——————————————————————————-

برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار کی رواں سال کی 10 بڑے برطانوی امراء کے

بارے میں جاری رپورٹ کے مطابق روس کے علی شیر نے ساتویں پوزیشن

حاصل کی ہے، ان کی موجودہ دولت کا حجم گزشتہ سال 2019ء کے مقابلے میں

341 ملین پاﺅنڈ سٹرلنگ (412.12 ملین ڈالر ) زیادہ ہے، وہ برطانیہ کے یوایس ایم

گروپ کے مالک ہیں جو کہ میٹل لینوسٹ، میگافن اور میل ڈاٹ گروپ کا پیئرنٹ

گروپ ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

قبل ازیں انھوں نے مسلسل دو سال 2018ء اور 2019ء میں 10 برطانوی امراء کی

فہرست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی، جس دوران ان کے اثاثوں کا حجم بالترتیب

10.556 اور 11.339 ارب پاﺅنڈ سٹرلنگ رہا۔ گھریلو استعمال کی اشیاء بنانے والی

کمپنی ڈائسن لمیٹڈ کے سربراہ جیمس ڈیسن اس سال برطانوی امراء کی فہرست میں

پہلے نمبر پر رہے، جن کے اثاثوں کا حجم 16.2 ارب پاؤنڈ سٹرلنگ ( 19.6 ارب

ڈالر) ہے- انھوں نے الیکٹرک کاروں کے منصوبے سے ایک سال میں 3.6 ارب

پاونڈ منافع کمایا۔

علی شیرعثمانوف

Leave a Reply