علی سد پارہ انفراریڈٹیکنالوجی
سکردو(جے ٹی این آن لائن نیوز) سکردو کا موسم معمولی سا بہتر ہونے پر لاپتا
کوہ پیماؤں محمد علی سد پارہ، جان اسنوری اور جان پابلو موہر کو تلاش کرنے
کی کوششیں آج بحال ہونے کی امید ہے اس سرچ آپریشن میں سی-130 طیارے
کے ذریعے سد پارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے بلندی پر چڑھنے والے قلیوں
کے علاوہ خصوصی فارورڈ لکِنگ انفراریڈ (ایف ایل آئی آر) کا استعمال کیا جائے
گا۔ایف ایل آئی آر کیمروں میں موجود سینسرز انفراریڈ ریڈی ایشن کا پتہ چلا کر
اسے تصویر میں بدل سکتے ہیں. الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار
حیدری نے کہا کہ ان کے 4 پہاڑی قلی صادق سد پارہ، علی محمد سد پارہ، علی
رضا سد پارہ اور دلاور سدپارہ اسکردو میں ہیں اور وہ سرچ مشن کا حصہ ہوں
گے انہوں نے بتایا کہ صادق اور علی محمد دونوں کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑوں پر
چڑھنے کا تجربہ ہے اور وہ اس موسم کے عادی ہوگئے ہیں جو ضرورت پڑنے
پر بیس کیمپ سے اوپر چلے جائیں گے۔
علی سد پارہ انفراریڈٹیکنالوجی
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں