علی سدپارہ کی خواہش

ابرارالحق نے علی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

علی سدپارہ کی خواہش

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین

انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ

پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلوکار ابرارالحق کی جانب

سے کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ابھی یہ خبر سنی ہے کہ محمد

علی سدپارہ اس مشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے’۔

ابرالحق نے کہا کہ لہٰذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشائ

اللہ ان کی یاد میں ہمارے ہیرو کے گاؤں میں ایک اسکول بنایا جائے گا’۔خیال رہے

کہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم کی جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے

فخر پاکستان محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ تا حال نہ مل

سکا۔موسم سرما کے دوران کے ٹو کو سر کرنے کے لیے جانے والے علی سدپارہ

اور دیگر 2 غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے کئی

ریسکیو آپریشن کیے گئے تھے۔

علی سدپارہ کی خواہش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply