علی سدپارہ لاپتہ

علی سدپارہ سمیت لاپتہ کوہ پیماؤں کا تیسرے روز بھی سراغ نہ مل سکا

Spread the love

علی سدپارہ لاپتہ

سکردو(جے ٹی این آن لائن نیوز) کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہونے

والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور ان کے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کی تلاش

کے لیے سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ موسمِ سرما میں کے ٹو سر

کرنے کے بعد واپسی کے دوران لاپتہ پونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی

سدپارہ اور اْن کے 2 غیر ملکی ساتھیوں کا 3 روز گزر جانے کے باوجود کچھ پتہ

نہیں چل سکا تاہم ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز

کے ٹو کی بالائی سطح بادلوں سے مکمل طور پر ڈھکی ہوئی تھی جس کی وجہ

سے چوٹی پر حد نگاہ بہت کم تھی،خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں

مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، اس کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے

پیر کی صبح تقریباً 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی تاکہ لاپتہ کوہ پیماؤں کا

سراغ لگایا جا سکے۔دوسری طرف علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ نے کہا

ہے کہ انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے ان کے والد علی سد پارہ اور

دیگر 2 کوہ پیما بوٹل نیک پار کررہے تھے جو کے ٹو کا سب سے خطرناک مقام

ہے اور مجھے یقین ہے کہ انہیں چوٹی سے واپسی میں ہی کوئی حادثہ پیش آیا

ہوگا۔

علی سدپارہ لاپتہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply