علی زیدی کورونا شکار

وفاقی وزیر علی زیدی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

Spread the love

علی زیدی کورونا شکار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی دوسری بار عالمی وبا

کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔علی حیدر زیدی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے

سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں

علی حیدر زیدی نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اْنہوں نے عوام سے اپیل

کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ماسک پہنیں اور اپنا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس

نومبر میں بھی علی حیدر زیدی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

تمام کمپنیاں ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوائیں، ایس ای سی پی

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے

نجی کمپنیز اور اداروں کو ملازمین کی 31 اگست تک ویکسی نیشن مکمل کرانے کے لیے سرکلر

جاری کردیا۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا کہ تمام کمپنیاں اور

نجی ادارے اپنے ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوائیں، ویکسی نیشن کے حوالے سے کمپنیاں

جاری کیا گیا فارم بھی مکمل کرکے جمع کرائیں۔سرکلر کے مطابق جوکمپنی یا ادارہ ملازمین ویکسی

نیشن نہیں کرائے گا اس کا ٹریڈ لین دین، این ٹی این بلاک کیا جاسکتا ہے، ویکسی نیشن کے لیے مزید

وقت نہیں دیا جائے گا۔

علی زیدی کورونا شکار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply