علی رضا عابدی کو 17سالہ لڑکے نے 8لاکھ روپے لے کر قتل کیا،سندھ پولیس کا انکشاف

Spread the love

کراچی (کرائم رپورٹر)پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے سابق رہنما

علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت حاصل کرلی ہے، جس

کے مطابق علی رضاعابدی کو 17 سالہ لڑکے نے آٹھ لاکھ روپے لے کر قتل

کیا،نجی ٹی وی کے مطا بق انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرورملزمان حسنین،

بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کردیئے،محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے مفرور ملزمان سے متعلق

رپورٹ پیش کردی ہے،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش

کرنے کا حکم دیا ہے،سی ٹی ڈی آفیسر کے مطابق 17 سالہ مفرور ملزم بلال نے

علی رضا عابدی پر فائرنگ کی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال کی تصاویر بھی

حاصل کرلی گئیں ہیں تاہم مفرور ملزمان روپوش ہیں جلد گرفتار کیا جائے

گا،پولیس کے مطابق قتل کے لیے ملزمان کو آٹھ لاکھ روپے دیئے گئے اور حسینی

بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی،پولیس نے بتایا کہ علی رضا عابدی

کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی،عدالت نے گرفتار

ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی ہیں،گرفتار شدگان میں محمد فاروق، محمد

غزالی، ابوبکر اورعبدالحسیب شامل ہیں۔

Leave a Reply