علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ چھٹی ٹیم ملتان کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو 8 DA8ور %D د9ہ %D مAک %D6%B%اג D8F%AB%C ۋ%ت868֌%%D وے B4A%D2ت%Dنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جنوبی پنجاب سے پی ایس ایل کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ‘ملتان ‘ کا نام برقرار رکھیں گے۔۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز سے فرنچائز کی رقم ادا نہ کرنے کے بعد معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد ملتان سلطانزکے مالکانہ حقوق پی سی بی کے نام منتقل ہو گئے تھے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ نئے اونرز ٹیم کے شہر کا انتخاب اور اس کا نام رکھنیکے لیے آزاد ہوں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply