Ali Amin Gondapur talking to media at Islamabad

بھارت کا وضع کردہ نقشہ کشمیرمسترد ہونا پاکستان کی کامیابی، علی امین گنڈا پور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکا ہے- چین، ترکی اور ملائیشیاء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے- انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں-

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کو بڑا چیلنج، مودی کی بولتی بند

اقوام متحدہ میں بھارت کا کشمیر کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے- حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں، جوہری طاقتوں میں تصادم سے دنیا کو نقصان ہوگا، اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا- ہماری حکومت کے دوران ہی انشاء اللہ کشمیریوں کو انکا حق ملے گا۔

آج دنیا کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جانتا ہے

کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسیڈ کشمیری جرنلسٹز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی- اس کی ساری دنیا نے مذمت جبکہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ بہادری کیساتھ حالات کا مقابلہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستان نے پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا- آج دنیا کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جانتا ہے۔ پاکستان کے ہر حد تک جانے کے بیان نے ایل او سی کے دونوں اطراف کےD8ےA%C%DB5%88%A ڽ9ک %7 ب%ج818ߨ ثی%Bے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی میں اصل جدوجہد کشمیری کر رہے ہیں۔

پاکستان، بھارت جوہری تصادم ہوا تو دنیا کو بھی بڑا نقصان ہو گا

پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، تصادم ہوا تو دونوں ممالک نہیں دنیا کو نقصان ہو گا۔ بھارت کی موجودگی کے باعث او آئی سی اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ احتجاجاً نہیں گئے۔ پاکستان میں جلد او آئی سی اور سارک کا سربراہ اجلاس بلائیں گے۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ کشمیر کاز پر بہت سنجیدگی اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مزید محنت و انتھک کوشش کرنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا، پاکستان نے آرایس ایس کا نظریہ ہندتوا نظریہ مکمل طور پر آشکار کر دیا۔

دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں کشمیری بہن بھائیوں کے سامنے سرخرو کرے

دعا ہے کشمیری بہن، بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کا حق ادا کر سکیں۔ جو لوگ پاکستانی پرچم میں اپنے شہیدوں کو دفنا رہے ہیں، وہ ہمارے بھرپور تعاون کے متقاضی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل کرا کر کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے۔
علی امین گنڈاپور

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply