علی امین گنڈاپور کشمیر بدر، انتخابی تقاریر پر بھی پابندی عائد

علی امین گنڈاپور کشمیر بدر، انتخابی تقاریر پر بھی پابندی عائد

Spread the love

مظفرآباد، چکوٹھی (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) علی امین گنڈاپور کشمیر

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے

چلے جانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے

مدمقابل تحریک انصاف کے نامزد امیدواران اسمبلی حلقہ چھ اور سات جہلم ویلی

سید ذیشان حیدر اور دیوان علی خان چغتائی کے چناری ڈگری کالج گراؤند میں شو

آف پاور کے مظاہرے کیلئے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب میں وزیر امور

کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 25 جولائی کے روز ہونے والے انتخابات میں

کشمیر کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنا دیا یہ جنون اور جوش اس

بات کے عکاس ہیں کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ مکمل طور پر تبدیلی آچکی ہے-

=-،-= الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف بھی کارروائی کا عندیا

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو

لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں انتخابی

جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ وفاقی

وزیر کی آزاد کشمیر میں تقاریر سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ آزاد

کشمیر الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں

پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر فوری

عملدرآمد کر کے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں-

=-،-= کشمیر میں تبدیلی صرف عمران خان لا سکتے ہیں، علی امین گنڈا پور

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے مدمقابل تحریک انصاف کے نامزد

امیدواران اسمبلی حلقہ چھ اور سات جہلم ویلی سید ذیشان حیدر اور دیوان علی خان

چغتائی کے چناری ڈگری کالج گراؤند میں شو آف پاور مظاہرے میں وفاقی وزراء

علی امین گنڈا پور، مراد سعید، صوبائی مشیر سرمایہ کاری سردار تنویر الیاس،

سابق ممبر اسمبلی سید علی رضا بخاری اور دیگر بھی شریک تھے، وزیر امور

کشمیر علی امین گنڈا پور کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان

نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے پیش کر کے کشمیر کا

حقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کیا، وزیراعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو

کشمیر میں تبدیلی لاسکتے ہیں- ذوالفقار علی بھٹو نے ملک توڑا اسی لئے ہم اسے

غدار کہتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی قرارداد کو بھٹو نے ردی کی ٹوکری میں

پھینکا، پھر میں بھٹو کو غدار نہ کہوں تو کیا کہوں؟

=-.-= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہمارے آباؤ

و اجداد نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں، ہم چناری میں آئی ٹی

یونیورسٹی بنائیں گے، دو سو کلو میٹر سڑکیں دیں گے، چناری کو سب ڈویژن کا

درجہ دیا جائے گا، میڈیکل کالجز کے کوٹہ میں اضافہ کریں گے، بغیر سود کے

پانچ لاکھ روپے قرضہ دیں گے، زرعی اصلاحات لائیں گے، زعفران کی کاشت

کریں گے، سپورٹس سٹیڈیم بنائیں گے، ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا و یونیورسٹی

کی جدید عمارت تعمیر کریں گے، مشکلات کا شکار لیپاء ویلی کے عوام کے لیے

ٹنل بنائیں گے، تاکہ انکی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔

=-،-= کشمیری فیصلہ سُنا چکے، 25 جولائی کو رسمی کارروائی باقی، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جلسہ سے خطاب میں کہا عوام نے تحریک

انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے 25 جولائی کو رسمی کارروائی باقی ہے

عمران خان نے عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ

خود کریں، ہم ساتھ ہیں، ہم نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے مفت علاج کارڈ

دیے، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے ہم پر چناری آتے ہوئے راستہ

میں حملہ کروایا، وہ جہلم ویلی کے دونوں حلقوں میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا

شکار ہو چکے ہیں، جہلم ویلی والو اگر فاروق حیدر پوچھے تو بتانا مراد سعید آیا

تھا، آپکا کام کر کے چلا گیا، انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے

مشیر برائے سرمایہ کاری سردار تنویر الیاس نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر

انتخابی مہم چلانے پر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، آزاد کشمیر میں بیروزگاری کا

مکمل خاتمہ کریں گے، عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی

دلچسپی لے رہے ہیں، آزاد کشمیر کی سیاحت کو فروغ دیں گے، پچیس جولائی کو

بلے کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ نیا کشمیر سامنے آئے-

=-،-= کرپٹ راجہ فاروں اقتدار کیلئے کشمیر کارڈ کھیل رہا ہے، ذیشان حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر کے مدمقابل نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سید ذیشان حیدر

نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ ظالم و مظلوم کی جنگ ہے دو جماعتی

موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، فاروق حیدر کرپٹ ترین وزیراعظم

ہے اقتدار کیلئے کشمیر کارڈ کھیلا جارہا ہے، 3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائیں

گے، ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کریں گے، عوام کی فلاح بہبود کے لئے کوئی

دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم مہیا کریں گے، مختلف

فنی کورسز کروائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کو فروغ

دیں گے-

=-،-= چیف الیکشن کمشنر فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائیں، دیوان چغتائی

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حلقہ سات جہلم ویلی کے نامزد امیدوار

اسمبلی دیوان علی چغتائی نے کہا کہ آزاد خطہ خوبصورت روایات کا مرکز ہے ہم

مہمانوں کی تکریم کرنے والے لوگ ہیں، آج ایک بار پھر وزیراعظم راجہ فاروق

حیدر کی ایماء پر ان کے عزیزوں نے وفاقی وزراء کا راستہ روکا، جو قابل مذمت

ہے، انتخابی مہم پر مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور میرے

بیٹے پر فائرنگ کی گئی، چیف الیکشن کمشنر فاروق حیدر کی ان مذموم حرکات کا

نوٹس لیں، ہمارے انتخابی حلقے سرحدی علاقہ پر واقع ہیں، یہاں کے لوگ آج بھی

پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وزیراعظم فاروق حیدر نے

عوام کا بدترین استحصال کیا، وادی لیپہ کیلئے ٹنل ناگزیر ہے، انشاء اللہ ٹنل بنانے

کیلئے آخری حد تک جائیں گے، عمران خان کشمیریوں کا محسن ہے، چیف الیکشن

کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں۔

علی امین گنڈاپور کشمیر ، علی امین گنڈاپور کشمیر ، علی امین گنڈاپور کشمیر ، علی امین گنڈاپور کشمیر

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply