علم سے محبت، 70 سالہ سعودی شہری سکول داخل، کمسن پاکستانی کا اعزاز
Spread the love

ریاض، پیرس (جے ٹی این ایجوکیشن نیوز) علم سے محبت

برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں 70 سالہ شہری صالح مفرح المصغری نے

تعلیم مکمل کرنے کیلئے دوسری جماعت میں داخلہ حاصل کر کے ثابت کردیا

علم حاصل کرنے کی کوئی خاص عمر نہیں ہوتی بلکہ انسان زندگی بھر کچھ نہ

کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔ جبکہ فرانس میں پاکستانی نژاد کم عمر نوجوان سید

ایمان شعیب اپنے کالج میں نمایاں پوزیشن لینے پر گولڈ میڈل کا اعزاز پانے میں

کامیاب ہو گئے-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح مفرح المصغری کا تعلق سعودی عرب سے ہے،

انہوں نے 70 سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ثانوی سکول کی

دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا۔ المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا

کے آل مشحن ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر

طالب علم ہیں، صالح مفرح المصغری نے آل مشحن ایجوکیشن کمپلیکس کے

پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا جب انہوں نے سکول کی دوسری جماعت

کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نے ان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے

خیر مقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔ المصغری نے مزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم

مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے

تعاون کی وجہ سے ملا، جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے صالح

المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی

کافی متحرک رہتے ہیں۔

=-،-= 8ویں کلاس میں نمایاں پوزیشن، سید ایمان شعیب کیلئے گولڈ میڈل

دوسری طرف یورپی ملک فرانس میں پاکستانی نژاد کم عمر نوجوان سید ایمان

شعیب نے اپنے کالج میں نمایاں پوزیشن لے کر ملک و قوم اور والدین کا نام

روشن کر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق فرانس کی معررف روحانی شخصیت

ڈاکٹر کمال حسین کے بیٹے سید ایمان شعیب نے 17 ستمبر تا 17 نومبر ( دو ماہ )

میں فرانس کے کالج میں آٹھویں کلاس کے تمام مضامین میں نمایاں پوزیشن لی،

جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ سید ایمان شعیب نہایت ہی ذہین طالبعلموں

میں شمار ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی انہیں

قابل فخر طالب علم گردانتے ہیں۔

علم سے محبت ، علم سے محبت ، علم سے محبت ، علم سے محبت ، علم سے محبت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: