علما نے عرب ممالک کے اسرائیل کیساتھ تعلقات کو عالم اسلام کے ساتھ غداری قرار دیدیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عرب ممالک اسرائیل تعلقات

غزہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بین الاقوامی علما اور جید دینی شخصیات نے عرب ممالک کے

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عالم اسلام اور قضیہ فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ

کے مطابق بین الاقوامی علما کونسل کی فلسطینی شاخ کے زیراہتمام علما کی ایک ورچوئل کانفرنس

کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے بڑی تعداد میں ممتاز علمائے

کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔’اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا جرم’ کے عنوان سے منعقدہ

اس ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں علما نے کہا کہ تاریخ میں غیرمسلموںکے ساتھ معاہدے صہیونی

ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کیلئے جواز نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم

کرنا جرم عظیم اور فلسطینی قوم کے حقوق سے انحراف ہے، مسلمانوں کے بجائے ایک مسلمان

دشمن غاصب طاقت کے مفادات کا دفاع کرنا مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلاغداری تصور کی جائے

گی۔کانفرنس کاآغاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر عبدالرحمان جمل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس

سے بین الاقوامی علما کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی قرہ داغی، فلسطین علما رابطہ بورڈ کے

چیئرمین عبدالسمیع ورقہ اور دیگر علما نے خطاب کیا۔

عرب ممالک اسرائیل تعلقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply