Ulama Karam Press Confarence 39

بغیر توبہ اور استغفار کرونا وباء سے چھٹکارہ مشکل، علماء کرام

Spread the love

کراچی ( جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر) علماء کرام

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا مسئلہ اہمیت اختیار کر گیا، توبہ استغفارکے بغیر چھٹکارامشکل ہے-

مزید پڑھیں: مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی بار ایک اذان دو موذن

کوئی بھی وباء اللہ کی مرضی سے آتی اور جاتی ہے، احتیاطی تدابیر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہیں- وباء میں حفاظتی طورپر محتاط نہ رہا جائے تو زیادہ لوگ متاثرہوتے ہیں۔

مساجد میں نماز کے متعلق غلط فہمی دور کر دی، مفتی تقی عثمانی

گورنر ہاؤس کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اورعلامہ شہنشاہ حسین نقوی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا عریانی، ناانصافی، منافع خوری، سودخوری، زنا اور دیگرگناہوں پرمعافی مانگی جائے- اگرایسا نہ کیا گیا تو بچنا مشکل ہے۔ مساجد میں نماز کے متعلق غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا ہے جس سے رفیع عثمانی، مفتی عبدالرحیم سمیت کئی علماء نے اتفاق کیا ہے۔

جماعت گھریلو خواتین کیساتھ بھی ممکن، مفتی منیب الرحمن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جماعت گھر کی خواتین کیساتھ بھی ہوسکتی ہے، پچاس سال سے زائد عمر اور بیمار افراد مسجد نہ آئیں۔ مسجدوں کے دروازوں پر سینیٹائیزرلگائے جائیں، نماز باجماعت جاری رہے گی اور جن لوگوں کو ڈاکٹروں نے منع کیا ہے وہ گھروں پرنماز پڑھیں، نابالغ بچے نمازکیلئے مسجد نہ آئیں، انفرادی و اجتماعی غلطیوں کی اللہ سے معافی مانگیں۔ پریس کانفرنس کے آخر میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے دعا بھی کرائی۔

علماء کرام

Leave a Reply