Muslim Council of Britsh 87

کرونا وباء سے مرنیوالے شہید،غسل کفن ضروری نہیں،علماء اسلامک مشن لندن

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) علماء اسلامک مشن لندن

اسلامک مشن کے علماء نے کرونا وباء سے انتقال کرنے والوں سے متعلق فتویٰ جاری کیا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والے شہید ہیں، غسل اور کفن ضروری نہیں، پولی تھن بیگ میں تدفین جبکہ نماز جنازہ تدفین کے بعد قبر پر پڑھی جائے۔ہنگامی حالات میں شریعت کے احکامات تبدیل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : برطانیہ پلٹ شہری اور مقامی شخص کرونا وائرس کا شکار

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کے بارے میں ” یو کے اسلامک مشن ” کے علماء نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ کرونا سے مرنے والے شہید ہیں- انہیں غسل دینے اور کفن پہنانے کی ضرورت نہیں ہے۔فتویٰ کے مطابق کرونا سے مرنے والوں کی پولی تھین بیگ میں تدفین کی اجازت ہے۔ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی نماز جنازہ تدفین کے بعد قبر پر پڑھیں۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے چند لوگ پڑھ لیں تو کافی ہے۔ وباء پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔

ہنگامی حالات میں احکامات شریعت تبدیل ہوسکتے ہیں، علماء

یوکے اسلامک مشن علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق ہنگامی حالات میں شریعت کے احکامات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے اس وقت پوری دنیا کرونا وباء کی زد میں ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں- کنفرم مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ مشتبہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں پہنچ چکی ہے- وباء سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف نوعیت کے لاک ڈاؤنز کی صورتحال ہے-

علماء اسلامک مشن لندن

Leave a Reply