Alama Shehanshah Hussain Naqvi

کراچی میں حالیہ واقعات عالمی سازش، حقائق جلد سامنے آجائینگے، شہشناہ نقوی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

خیرپور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) علامہ شہنشاہ حسین نقوی

مذہبی سکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ واضح اعلان کرتے ہیں

کہ جو چاہے کرلو پاکستان میں اہل تشیع، اسرائیل تسلیم کرنے نہیں دیں گے- عالمی

سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کرانے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستان

میں شیعہ، سنی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک خداداد کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ہیں-

=—= مخصوص ٹولہ ملک میں فرقہ واریت چاہتا ہے مگر کامیاب نہیں ہوگا

امام بارگاہ حسینیہ لقمان میں انجمن تنظیم حسینی کی جانب سے منعقدہ سالانہ شب

بیداری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک

مخصوص ٹولہ ملک میں فرقہ واریت چاہتا ہے جو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی

کامیاب نہیں ہوں گے، اب وہ مخصوص ٹولہ شیعہ اور سنی کے سامنے کھل کر

سامنے آچکا ہے، چند سال قبل راجہ بازار اسلام آباد میں ہونے والے واقع کا الزام

اہل تشیع پر لگایا گیا مگر مکمل تحقیقات ہونے کے بعد واقع میں کون لوگ ملوث

نکلے وہ سب کے سامنے آچکے ہیں-

=—= جو چاہے کرلو پاکستان میں اہل تشیع اسرائیل تسلیم کرنے نہیں دینگے

ملک میں رہنے والے اہل تشیع پر امن ہیں کیونکہ جن کے بڑوں نے پاکستان بنانے

کے لئے قربانیاں دی ہوں وہ ملک میں امن و امان خراب نہیں کرسکتے،اہل تشیع

کو ملک کا امن عزیز ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے حالیہ واقعات

عالمی سازش ہے جس کے حقائق بھی جلد منظر عام پر آجائیں گے- علامہ سید

شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ جو چاہے کرلو

پاکستان میں اہل تشیع، اسرائیل تسلیم کرنے نہیں دیں گے-

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

علامہ شہنشاہ حسین نقوی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply