Alama Iqbal jtnonline

علامہ اقبال کا 82 واں یوم وفات، کروناء کے باعث آن لائن خراج عقیدت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) علامہ اقبال یوم وفات

شاعر مشرق، مصورِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ علیہ، کا 82 واں یوم وفات آج 21 اپریل 2020ء کو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ اس روز کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جا رہی، ہیں جن میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ان کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جارہی ہیں، تاہم ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی سمیت تمام دیگر تقریبات کرونا وائرس کی وباء سے پیدا صورتحال کے باعث مختصر اور محدود پیمانے پر منائی جا رہی ہیں-

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : فکر جب انقلاب دیکھے گی —– روشنی بے حساب دیکھے گی
—————————————————————————–

آن لائن قومی اقبال سیمینار

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن قومی اقبال سیمینار جس کی صدرات پروفیسر فتح محمد کررہے ہیں، منیب اقبال مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہیں- ڈاکٹر یوسف خشک ابتدایہ جبکہ ملک بھر سے دانشور مقالات پیش کررہے ہیں۔

قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ضرور کریں ، شکریہ

سیمینار میں اسلام آباد سے ڈاکٹر ایوب صابر ” اقبال اور اسلامی نشاة ثانیہ“، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران ” اقبال دوستی، جدید تناظر“، حفیظ خان ” اقبال اور شناخت کا بحرہان “، ڈاکٹر راشد حمید ” اقبال کا نعتیہ آہنگ “، پنجاب سے ڈاکٹر انوار احمد ” فکر اقبال کی عصری معنویت “، ڈاکٹر سعات سعید ” اقبال اور تصور آزادی“، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ” حکمت اقبال، چند زاویے “، ڈاکٹر امجد طفیل ” فکر اقبال اور اکیسویں صدی کی استعماریت “-

تازہ ترین خبروں، پُر مغز تجزیوں، تبصروں سے اپڈیٹ رہیں، ہمیں فالو کرکے

سندھ سے نیاز پھنور ” لمحہ موجود میں فکر اقبال کی منعویت “، اقبال سہوانی” اقبال ایک کامیاب سیاستدان “، زیب النساء زیبی ” کلام اقبال موضوعات اور نظریات “-

خیبر پختو نخوا سے ڈاکٹر فقیرا خان فقیری ” اقبال کا تصور حرکت وعمل “، ڈاکٹر ستار خان لواغری” اقبال کا فارسی کلام “، اور پروفیسرعامر سہیل ” اقبال اور ہزارہ “-

بلوچستان سے منیر احمد بادینی” تشکیل جدید الہیٰات اسلامیہ “، نور محمد خان حسنی” علامہ اقبال اور بلوچستان “،

گلگت بلتستان سے محمد حسن حسرت ” کلام اقبال کے منظوم بلتی تراجم “ کے موضوعات پر مضامین پڑھیں گے۔ جبکہ آزاد کشمیر سے ڈاکٹر سعدیہ طاہر نظامت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

آن لائن سمیمنار سُننے اور دیکھنے کیلئے کریں ( کلک )

علامہ اقبال یوم وفات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply