aiou 84

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طلبہ کیلئے ایک اور اہم قدم

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن ایجوکیشن نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طلبہ کو معاشرے کیلئے کارآمد تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کیلئے اہم قدم- “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن” کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں- کانفرنس آئندہ ماہ 18 اور 19 فروری کو منعقد کی جائے گی۔ مزید پڑھیں

‘ ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس’ منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل

یونیورسٹی نے اِس موضوع پر پہلی چار کانفرنسسز ‘ تعلیم کے معاشرتی اثرات’ کے تھیم کے تحت منعقد کی تھی- اِس بار یہ کانفرنس ” تعلیم میں وابستگی اور معیار” کے نقطہ نظرسے منعقد کی جارہی ہے- اس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا- دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول 4 کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوں گے۔ وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کیلئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں- یہ کانفرنس بھی اِس سلسلے کی کڑی ہے۔

” تعلیم میں وابستگی اور معیار ” کانفرنس کا تھیم

ماہرین تعلیم کا یہ اجتماع محققین اور پریکٹیشنرز کیلئے تجربات اور مشاہدات کے اشتراک کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔ کانفرنس کے دیگر مقاصد میں تعلیمی شعبے میں ایکسیلنس کے حصول کیلئے پالیسی مرتب کرنا، تعلیم میں جدید رجحانات اجاگر کرنا اور تعلیم کے ذریعے ترقی کی نئی منزلوں کی شناخت کرانا شامل ہیں۔ کانفرنس سکالرز کیلئے ملکی و غیر ملکی نامور محققین اور ماہرین تعلیم کے تجربات و مشاہدات سے سیکھنے اور اپنے تحقیقی کام کو شوکیز کرانے کا بہترین موقع ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

Leave a Reply