طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مشرق وسطیٰ ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی سہولت

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمندر پارمشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی سہولت فراہم کردی .

سعودی عرب،کویت،قطر،متحدہ عرب امارات،عمان، بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامزمیں داخلے پیش کئے گئے ہیں ان میں اللسان العربی ابتدائی عربی کورس،عربی بول چال،سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ، میٹرک، ہائر سیکنڈری ،انٹرمیڈیٹ، جنرل گروپ، آئی کام، بیچلرز،بی اے جنرل گروپ،بی کام،بی اے ماس کمیونیکیشن اور بی اے لائبریری سائنس بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام، ایم بی اے،کامن ویلتھ آف لرننگ کے علاوہ درس نظامی،شارٹ ٹرم کورسسز شامل ہیں۔

ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس5۔مارچ2019ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pk اور overseas@aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ، کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply