طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع 0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا “پراسپکٹس سیل پوائنٹس” قائم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کےلئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر1500 “پراسپکٹس سیل پوائنٹس “قائم کرے گی اور ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کی جائیں گی۔تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کردئیے جائیں گے۔ سمسٹربہار2019ءکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فر و ری2019ءسے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاءالحسنین کے مطابق میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز¾ شارٹ ٹرم کورسسز، زرعی اور ٹیکنیکل کورسسز کے علاوہ اور تربیت اساتذہ پروگرامز شامل ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی پالیسی کے مطابق تعلیمی معیار پرخصوصی توجہ مرکوز رہے گی، درسی مواد کی تیا ر ی،نظام ترسیل اور ٹیوٹوریل سروسسز میں بہتری آئے گی، آی ٹی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا۔

Leave a Reply