طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم پرعالمی کانفرنس آج ہوگی

Spread the love

اسلام آبا د (جے ٹی این آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن”کے موضوع پر2۔روزہ چوتھی عالمی کانفرنس آج منگل کو منعقد ہورہی ہے۔

افتتاحی اجلاس جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم ٗ شفقت محمود کریں گے۔مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم ٗ تعلیم میں جدید رجحانات / تعلیم کے نئے انداز اور اپنے تجربات شئیر کریں گے۔

ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ٗ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق دو روزہ بحث مباحثوں میں اکیڈمک ریسرچ کو سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار بنانے اور لرننگ کے جدید طریقوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیاجا ئیگا۔

عالمی سطح پر اس میدان میں شہرت رکھنے والے پروفیسرز آن لائن شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے احاطے میں ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملک کی سماجی و معاشی مسائل کے حل میں کارآمد تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

Leave a Reply