Ijaz Shah meet Ulma,s

عقیدہ ختم نبوتؐ میں ترمیم یا خاتمے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، وزیر داخلہ

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئین میں موجود عقیدہ ختم نبوتؐ اور اسلامی دفعات میں

ترمیم یا خاتمے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، مدارس عربیہ کے مقام کو دیکھتے

ہوئے وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا، مدارس کے دینی نصاب میں

ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلے علماء

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر بر یگیڈ ئر(ر) اعجاز شاہ کی وزارت داخلہ کیلئے لابنگ

اور حکومت کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہے ،عمران خان کی نیت مدینہ منورہ کی

طرز کی ریاست کی ہے ، مدینہ منورہ جیسی ریاست اسی صورت بنے گی جب

پوری قوم جدوجہد کرے گی، مدارس و مساجد کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے پاکستان علماء کونسل

کے 15 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین

پاکستان علماء کونسل اوروفاق المساجد و المدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد

طاہر محمود اشرفی نے کی ، وفد میں مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان

، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا ابو

بکر صابری ، مولانا افضل شاہ الحسینی ، مولانا دائود ، مولانا عابداسرار ، مولانا

عبد الحادی ، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر داخلہ

مزید پڑھیں:نیکٹا کی سربراہی وزیراعظم سے وزیر داخلہ کو منتقل

نے کہا کہ اسلام کا نظام عدل و اعتدال پوری دنیا کیلئے رہنمائی کا سبب ہے ،

علماء کو وحدت امت کیلئے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیے۔اسلام کا نام لے

کر تعصب اور انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور مسلمانوں کے دوست نہیں

ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسی واضح ہے ،

پاکستان کا مفاد ہمیں عزیز ہے ،عمران خان سے قبل کسی نے پاکستان کو ریاست

مدینہ بنانے کی بات نہیں کی ہے ، عمران خان کی نیت اور ارادہ درست ہے ،

ریاست مدینہ منورہ تب ہی بن سکتی ہے جب تمام طبقات اس کے لیے جدوجہد

کریں۔

Leave a Reply