عفت عمر نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر سوال اٹھادیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جتن آن لائن نیوز) عفت عمر

معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے

والی اقربا پروری پر آواز بلند کردی۔ اداکارہ و میزبان عفت عمر نے ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں

بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر

کے ٹی وی کافی ود کرن کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور ان کے

خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری

کے بارے میں کیا خیال ہے؟عفت عمر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ آپ میں سے

کسی نے بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار موجود ہیں؟ ۔

مصنف و اداکار انور مقصود نے پاکستانیوں کو ٹھرکی قرار دے دیا

کامیڈین و میزبان شفاعت علی کورونا سے صحت یاب

معروف میزبان و کامیڈین شفاعت علی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست

دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ شفاعت علی نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اپنی

صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے

ہوئے لکھا کہ الحمد اﷲ میں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے اور میں ان

تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس مشکل گھڑی میں میرے ساتھ

کھڑے رہے اور مجھے مدد کی پیش کش کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا

شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری صحت یابی کے لیے آپ سب کے دعائیہ

پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کے لیے میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں

گا۔ شفاعت علی نے زندگی کی اہمیت بتاتے ہوئے معنی خیز پیغام لکھا کہ زندگی

بہت مختصر ہے اور ہر نیا دن ہمارے لیے اﷲ کی طرف سے ایک بونس ہے اس

کے لیے اپنے رب کا شکریہ ادا کریں اور اپنے خوابوں کو پورا کریں۔

عفت عمر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply