Oh My God 90

عشق اور پروٹین میں رشتہ

Spread the love

(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) عشق پروٹین

لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طبی محققین نے طویل ریسرچ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ عشق میں مبتلا لڑکیوں کے جسم میں بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت کے طور پر پروٹین اہم کردار ادا کرتی ہے ، جو لڑکیاں عشق میں مبتلا ہو جاتی ہیں ان کے جسم میں ہارمونز میں تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس سے ان کی بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محبت ایسی بیماری

اس حوالے سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایسی خواتین کے بلڈ نمونے لئے جو کنواری تھیں اور انہیں محبت ایسی بیماری ابھی لاحق نہ ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد ان خواتین سے دوبارہ رابطہ کیا گیا اور ان کا دوبارہ بلڈ ٹیسٹ لیا گیا۔ جو خواتین پیار محبت کی سیڑھی چڑھ چکی تھیں ان کے ہارمونز میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جبکہ عام زندگی گزارنے والی خواتین کے ہارمونز میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: حاملہ دوشیزﺅاں کا مسکن

تحقیق پر ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ عشق میں مبتلا لڑکیوں کے جسم میں ’’انٹر فیرون‘‘ ایک پروٹین پائی گئی جو ہڈیوں کی مضبوطی اور بیماریوں کیخلاف لڑنے میں ایک اہم ہتھیار سمجھی جاتی ہے۔

عشق پروٹین

Leave a Reply