افغانستان میں امن پاکستان کا بیانیہ، سپہ سالار افواج پاک جنرل قمر جاوید باجوہ

خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،عسکری قیادت کا عزم

Spread the love

عسکری قیادت کا عزم

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) عسکری قیادت نے کہا ہے پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے

خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس

پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی، اجلاس میں

تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی دفاع اور سلامتی کی صورحال کا جائزہ لیا گیا

، سکیورٹی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیا ل اور سٹریٹجک و روایتی پالیسیوں کی پیشرفت کا

بھی جائزہ لیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں دیرپا ترقی کیلئے افغانستان میں امن کی اہمیت

پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا جبکہ در پیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل

تیاریوں پر بھی گفتگوکی گئی اور عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور

اعتماد کا اظہا ر کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران ہر طرح کے خطرات کا بھرپور

اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں

سکیورٹی فو ر سز کی قربا نیو ں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

جنرل ندیم رضا نے پاکستان کو درپیش ہر طرح کے دفاعی و سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح

افواج کے مربوط اشتراک کو سراہا اور کہا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز قومی امنگوں کے مطابق کام

کررہا ہے۔ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ اور فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔چیئرمین جے

سی ایس سی نے پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کے مشترکہ

تعاون کو بھی سراہا۔

عسکری قیادت کا عزم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply