عروہ حیسن افسردہ، عائزہ خان شوہر کی مشکور، علیزے شاہ کا انکشاف

عروہ حیسن افسردہ، عائزہ خان شوہر کی مشکور، علیزے شاہ کا انکشاف

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عروہ حیسن افسردہ

اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا کردار

ٹھکرانے پر آج بھی افسردہ ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ مشہور

و معروف ڈرامے میرے پاس تم ہو کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ

منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔ وہ ڈرامے میرے پاس تم ہو میں رومی کی ٹیچر

مس ہانیہ کا کردار ادا کر رہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں

اپنے کچھ مناظران کیساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑ گئے جس کی وجہ

سے انہوں نے ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں مس ہانیہ کے کردار کیلئے منع کردیا،

حتیٰ کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں جنہیں پزیرائی بھی ملی۔

اداکارہ نے کہا انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے انہوں نے ڈرامے میں

کام سے کیوں منع کیا۔

=-.-= دانش تیمور مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا نہیں ہو سکتی تھی، عائزہ

معروف اداکارہ عائزہ خان نے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر اپنے

شوہر و اداکار دانش تیمور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ

انسٹاگرام پر انھوں نے شوہر دانش تیمور کیساتھ اپنی ایک خوشگوار تصویر شیئر

کی۔ مہرپوش کی مہرو نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا میرے خوابوں کو حاصل

کرنے میں میری مدد کرنے پر آپکا شکریہ، مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا

نہیں ہو سکتی تھی۔ شوبز میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ کی اس

پیار بھری پوسٹ کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ جبکہ شوبز سے تعلق

رکھنے والے ساتھی سٹارز نے بھی اس پر پیار بھرے تبصرے کیے۔ پاکستانی

شوبز انڈسٹری کی اس نامور جوڑی نے 2014ء میں شادی کی تھی۔

=-.-= مسائل سے بھاگیں نہیں انہیں گلے لگائیں اور خوش رہیں، علیزے شاہ

اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے

ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ روز علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی جِلد

کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا کہ آج میں آپ کو اپنے سب سے بڑے عدم

تحفظ کے بارے میں بتانے جارہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں ایک طویل عرصے

سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔ یم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے خوبصورت

اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کا ایک اہم مقصد اور بنیاد ہے جبکہ

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میرا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔ میرا ماننا یہ ہے ہم کیل مہاسوں کیساتھ بھی

ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام دیتے ہوئے

کہا کہ آپکی جِلد آپکی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے

اندر موجود اعتماد ہی آپکو سب سے الگ اور پرکشش بناتا ہے۔ ایک بار جب آپ

خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپکی تعریف کریں گے اور آپ

کو سراہیں گے۔ مسائل سے دور بھاگنے کے بجائے انہیں گلے لگائیں اور خوش

رہیں۔

عروہ حیسن افسردہ

Leave a Reply