0

عرب ممالک کے شہری یورپ کے بجائے سیرو سیاحت کیلئے پاکستان آئیں،فواد چودھری

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں سے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے، اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے،چاہتے ہیں عرب ممالک کے لوگ یورپ جانے کے بجائے سیرو سیاحت کے لئے پاکستان کا رخ کریں،جامع مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے،مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل اپنا یا جائے گا۔سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات اقتصادی روابط اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں سے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تذویراتی شراکت داری میں بدل دیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ میڈیا حقیقت حال کی عکاسی کرتا ہے اگر صورت حال مثبت ہے تو میڈیا مثبت تاثر دیگا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مثبت صورتحال ہے تو دونوں ملکوں میں مثبت صورتحال کی عکاسی ہورہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں سعودی وزارت اطلاعات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لئے ہم نے ویزہ کی مخصوص سہولتیں فراہم کی ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جن کو دیکھ کر اکثر لوگ سوئٹزرلینڈ کو بھی بھول جاتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹیاں ، سمندراور قدرتی مناظر موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں عرب ممالک کے لوگ یورپ جانے کے بجائے سیرو سیاحت کے لئے پاکستان کا رخ کریں اس سلسلے میں ایک جامع مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

Leave a Reply