0

عرب شاہی خاندانوں کو تلور کے شکار کیلئے مزید 13 اجازت نامے جا ری

Spread the love

وفاقی حکومت نے عرب ریاستوں کے شاہی خاندانوں کو سندھ میں سال 19-2018 کے درمیان بین الاقوامی سطح پر محفوظ قرار دیے گئے پرندے تلور کا شکار کرنے کے لیے مزید 13 خصوصی اجازت نامے جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کو اجازت نامے جاری کیے گئے ان میں ایک بادشاہ، ایک صدر ولی عہد، ان کے چچا، کزنز اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے مسلح افواج کے سربراہان شامل ہیں۔ان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جو پاکستانی تحقیقاتی ادارے کے مطابق مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہے۔

Leave a Reply