عرب امارات 2050

عرب امارات کا 2050 تک کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کا عہد

Spread the love

عرب امارات 2050

دبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) دبئی ایکسپو 2020 میں امارات کے حکام نے 2050 تک کاربن کے

اخراج کو صفر کرنے کا عہد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں ایک حکومتی

اعلان میں کہاگیاکہ متحدہ عرب امارات خلیج کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے 2050 تک کاربن کے

اخراج کو صفر کرنے کا عہد کیا ہے۔حکومت نے کہاکہ کاربن کے اخراج کا صفرہدف (نیٹ

زیرو)حاصل کرنے کے لیے پیش کردہ بڑے معاشی مواقع امارات کو دنیا میں ایک متحرک اور فعال

معیشت کے طور پرترقی دینے کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،

وزیراعظم اورحاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا کہ ملک قابل تجدید توانائی کے

منصوبوں میں 600 ارب درہم( (163.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے

خطے کے اندرماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے اورروزگار کے نئے

مواقع پیدا کرنے کی غرض سے اس اہم معاشی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ ہم

اپنی معیشت اور قوم کو خالص صفر کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

عرب امارات 2050

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply