oh my God jtn-online

یو اے ای میں کالا جادو منہ زور، حکام کا 155 کارروائیاں ناکام بنانے کا دعویٰ

Spread the love

دُبئی (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) عرب امارات کالا جادو

دُبئی میں جادو ٹونے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب

سے کالے جادو میں ملوث کئی افراد کو گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔ دُبئی کسٹمز کی

جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران دُبئی ایئرپورٹ پر کالے جادو

سے متعلق 68 کلوگرام سے زائد سامان پکڑا جا چکا ہے جسمیں تعویذات، زائچے،

جانوروں کی ہڈیاں، خون اور چمڑی، بال، دھاتی اشیاء، انگوٹھیاں، چاقو، سوئیاں،

لیکوڈز اور کالے جادو کی کتابیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ تین سال

کے دوران کالے جادو سے متعلق یہ سامان دُبئی منتقل کرنے کی 35 کارروائیاں

ناکام بنائی جا چکی ہیں۔ یہ اشیاء لوگوں کو نقصان پہنچانے اور ان پر اثر انداز

ہونے کیلئے کالے جادو میں استعمال کی جاتی ہیں۔

=-.-= او مائی گاڈ عنوان سے مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

دُبئی کسٹمز کے پسنجرز آپریشنز کے ڈائریکٹر خالد احمد کے مطابق جی سی سی

فنانشل اینڈ اکنامک کوآپریشن کمیٹی کے ایک حکمنامے کے تحت امارات سمیت

تمام خلیجی ریاستوں میں کالے جادو میں استعمال ہونے والی اشیاء لانے پر پابندی

ہے۔ کالے علم سے متعلق ان تمام اشیاء کو لانا سمگلنگ کے مترادف ہے۔ 2018ء

میں ایک ایسی افریقی خاتون بھی پکڑی گئی تھی جس نے کالے جادو سے متعلق

10.8 کلو گرام سامان سمگل کرنے کی کوشش کی تھی اور اسی خاتون کو 2019ء

میں بھی دوبارہ 8.4 کلوگرام وزن کی جادو کی کتابیں اور دیگر سامان لانے پر

پکڑا گیا تھا۔ خالد احمد نے بتایا سکریننگ کی ٹیکنالوجی کے علاوہ کسٹمز آفیسرز

کو تمام ممنوعہ اشیاء کا پتا چلانے کیلئے لوگوں کے چہرے اور جسم کی حرکات

پڑھنے کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ ممنوعہ اشیاء لانیوالے کئی افراد کی نشاندہی

ان کی گھبراہٹ سے بھی ہو جاتی ہے۔ ضبط کردہ جادو کی اشیاء کو تلف کر دیا

جاتا ہے۔ اب تک دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کالے جادو کے سامان کی سمگلنگ

سے متعلق 155 کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اماراتی پینل کوڈ کی شق 316 کے تحت کالا جادو کرنا اور اس سے متعلق اشیاء

کی سمگلنگ کرنا سنگین جرائم ہیں۔ جن پر قید یا جرمانے کی سزا ہوتی ہے اور

بعض دفعہ دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکتی ہیں۔ 2018ء میں کالے جادو سے

متعلق 47.6 کلوگرام سامان پکڑا گیا تھا۔ 2019ء میں اس نوعیت کا 12.9 کلو گرام

جبکہ 2020ء میں 7.9 کلوگرام سامان پکڑا گیا۔

عرب امارات کالا جادو

Leave a Reply