عراق، داعشی دہشتگردی کے نشان، 7اجتماعی قبریں دریافت

Spread the love

عراق کے شمال مغربی شہر کرکوک کے جنگلوں سے دہشتگرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی 7 اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ جمعرات کوعراقی پولیس کے مطابق ، ان قبروں سے خواتین ،بچوں اور عراقی حفاظتی اداروں کے اہلکاروں کی باقیات ملی ہیں جنہیں داعش نے قتل کر دیا تھا ۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے اس سے پیشتر یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں انسانوں کو قتل کیا گیا جنہیں 200 سے زائد اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا گیا تھا ۔

Leave a Reply