والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑجاونگا، اذان سمیع خان

والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑجاونگا، اذان سمیع خان

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عدنان سمیع اذان سمیع

گلوکار اور میوزک کمپوزر اذان سمیع نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے سب سے

بڑے مداح ہیں اور اگر ان کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑ جائیں گے۔ پاکستان کی میوزک

انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار اذان سمیع نے اپنے فنی سفر کا

آغاز فلم کے میوزک کمپوز کر کے کیا تھا اور اب وہ اپنا میوزک البم لانچ کرنے

جارہے ہیں جس میں 9 گانے ہیں، سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔

اذان سمیع نے حال ہی کا ایک انٹرویو میں انہوں نے نیپوٹزم کے بارے میں بات

کرتے ہوئے کہا انڈسٹری میں کسی مشہور شخصیت کا بیٹا یا بیٹی ہونے کی وجہ

سے ان کے لیے آسانیاں ہوتی ہیں۔

=–= شوبز سے متعلق ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

لوگ کہتے ہیں اگر کسی کو موقع دیا جائے تو اسکا فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن

میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں

کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی بابرکت چیز کوئی نہیں۔ جو آپ کو

مشورے دیتے، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں، لہذا جب

آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی

رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔ اذان سمیع نے اپنے البم کے بارے کہا کہ ہماری ٹیم نے

کوشش کی ہے کہ البم میں دو گانے ایسے نہ ہوں جو سننے میں ایک جیسے لگیں۔

اذان سمیع نے موجودہ دور کی بات کرتے ہوئے کہا شوبز انڈسٹری میں اکثر بڑے

نمبرز کو اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی گانا بہت زیادہ

لوگوں پراثرانداز ہو، یا اسے بہت سارے لوگ سنیں یا پھر نوجوان زیادہ تعداد میں

سنیں تو اسے کامیابی کا فارمولا مانا جاتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔ میری

توجہ اس چیز پر مرکوز نہیں کہ ایسی دھن بنائی جائے جو فوراََ ہٹ ہو جائے،

کیونکہ کسی بھی آرٹسٹ کی زندگی میں ہر چیز ہٹ ہونا ضروری نہیں اور ہونی

بھی نہیں چاہئے۔

=–= والدین میں مسائل سے ڈسٹرب ہوا لیکن جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا
———————————————————————————–

آپ اس نیت سے کام کریں گے کہ اسے فورا ہٹ ہونا ہے تو آپ اپنے کام سے

ایمانداری نہیں کررہے کیونکہ آپ پھر ان ہی دھنوں کا انتخاب کریں گے جو لوگوں

کی توجہ کھینچیں، اچھی دھنوں کا انتخاب نہیں کریں گے۔ اذان سمیع نے اپنے والد

عدنان سمیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب وہ صرف تین یا چار سال کے

تھے اس وقت سے ان کے والدین کے درمیان مسائل تھے اور پھر انہوں نے

علیحدگی اختیار کرلی۔ اس علیحدگی کی وجہ سے میرے اور میرے والد کے

درمیان فاصلہ ضرور تھا لیکن خوش قسمتی سے میں اس دور میں پلا بڑھا ہوں

جہاں فون اور ویڈیو کالنگ جیسی سہولیات موجود ہیں اور پھر میں نے کافی وقت

انڈیا میں بھی گزارا ہے جہاں مجھے اپنے والد کیساتھ رہنے اور ان سے سیکھنے

کا موقع ملا۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گلوکار اذان سمیع نے کہا لیکن سچ بات یہی ہے کہ میرے والد نے کبھی بھی میرے

میوزک پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ مجھے آزادانہ کام کرنے کے

لیے چھوڑدیا۔ حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ میرے والد میرا میوزک سنتے ہیں، بیٹا

ہونے کے ناطے میں اپنے والد کا سب سے بڑا فین ہوں اور جو بھی اس بات پر

مجھ سے جھگڑا کرنا چاہیگا میں تیار ہوں اور اس کیساتھ جھگڑا ضرور کرونگا۔

میں اپنے والد کا میوزک سنتا اور اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اذان سمیع

نے اپنے بیٹے کو اپنے میوزک کا سب سے بڑا ناقد قرار دیتے ہوئے کہا آج تک

میرا جو بھی میوزک ریلیز ہوا ہے اسے پہلے میرے بیٹے نے سن کر منظور کیا

ہے اس کے بعد میں نے اسے جاری کیا ہے۔ ایک دو گانے ہیں جو میرے بیٹے نے

سن کر منع کردئیے تھے اور پھر میں نے وہ گانے ریلیز نہیں کیے حالانکہ وہ

مکمل ریکارڈ تھے۔ اذان سمیع نے کہا ان کی طرح ان کے بچوں کا بھی میوزک

کی طرف رجحان ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ایسا

ماحول بنائیں جس میں وہ دیکھیں اور سیکھیں اور پھر جب بڑے ہو جائیں تو اپنا

راستہ خود تلاش کریں۔

عدنان سمیع اذان سمیع

Leave a Reply