عدالتوں سمیت ہر جگہ لڑیں گے،آصف زرداری

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے لہٰذ ہم اکیلے ہی ان کا مقابلہ کرینگے ٗ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ٗ پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کامقابلہ اور اب بھی کرینگے ٗ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے ٗیہ کہتے ہیں کہ سو دن بہت کم ہیں ٗ ان کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے اور کچھ نہیں آتا ٗہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے ٗ ٹھپے مار کر دوبارہ الیکشن جیتیں گے ٗہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی کھڑے ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے اور جواب دیں گے۔نوڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دنیا کے دوستوں سے بڑی مدد ملی ہے لیکن اس کے باوجود ان سے ملک نہیں چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نہ وہ دیکھ سکتے ہیں، نہ سن ستے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں، ان کے پاس کوئی سوچ سمجھ نہیں، ہم ان سے عدالتوں سمیت ہر جگہ لڑیں گے ٗ ہم سب لڑنے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہیے۔آصف زرداری نے کہا کہ جہاں سے یہ شروع کریں گے وہاں سے ہم ختم کریں گے، جس نے بھی آنا ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم باپ بیٹا اور پوری پارٹی کھڑے ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے اور جواب دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 100 روز میں دیا کیا ہے ٗہم نے 100 روز میں بی بی کارڈ دیا، گندم کی قیمتیں بڑھائیں، 73 کے آئین پر کام کیا اور پرویز مشرف کو صدارت سے باہر نکال دیا تھا

Leave a Reply