کتے، دوستوں، بیوی، بچوں سے محبت میں قبل از موت عجیب وغریب وصیتیں

کتے، دوستوں، بیوی، بچوں سے محبت میں قبل از موت عجیب وغریب وصیتیں

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) عجیب وغریب وصیتیں

انسان اپنی ساری زندگی اپنے خاندان والوں کے لیے محنت کرتا ہے یہ خاندان

انسان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد یہی

خاندان والے وارث قرار پاتے ہیں- مگر ہر انسان کے پاس یہ حق ہوتا ہے کہ وہ

وصیت کے ذریعے اپنے ترکے کو تقسیم کر سکے اور اپنی مرضی سے چاہے تو

اپنی دولت سے کسی کو محروم رکھ دے یا پھر کسی کو نواز دے اپنی دولت اپنے

خاندان والوں کو تو سبھی دیتے ہیں مگر اپنی انوکھی وصیت سے سب کو حیرت

میں ڈال دیںایسی ہی کچھ وصیتوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- آدھی

دولت کتے کے نام کر دی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 50 سالہ رہائشی

اوم نرائن ورما کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور پیشے کے اعتبار سے کسان اوم

نرائن اٹھارہ ایکڑ زمین کے مالک ہیں جو کہ ایک بڑی جائیداد کہلائی جا سکتی

ہے- مگر اوم نرائن نے اپنی زںدگی میں ہی اپنی وصیت تحریر کر دی ہے جس کی

رو سے ان کی آدھی جائیدداد ان کی بیوی چمپا بائی کے نام ہے جبکہ باقی آدھی

جائیداد انہوں نے اپنے پالتو کتے کے نام کر دیا ہے- جس کے بارے میں ان کا کہنا

ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کا کتا یتیم ہو جائیگا اوم نرائن

اپنے بچوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد یہ فیصلہ کرنے پر مجبور

ہوئے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

پینتیس ہزار پاﺅنڈ دوستوں کی محفل کےلئے انسان ساری زندگی دوستوں کی محفل

میں سب سے زیادہ خوشی محسوس کرتا ہے مگر ایسا انسان کسی نے نہ دیکھا ہو

گا جو کہ مرنے کے بعد اپنے دوستوں کو محفل جمانے کےلئے ایک بڑی رقم

چھوڑ کر مرے- ایسا ہی ایک انسان راجر براﺅن تھا جس کا انتقال 2013 میں

پروسٹیٹ کینسر کے سبب ہوا جس کے دو بیٹے بھی تھے مگر اس نے مرتے ہوئے

پینتیس ہزار پاونڈ کی خطیر رقم اپنے دو ستو ں کےلئے چھوڑی تاکہ وہ اس کے

مرنے کے بعد یورپ سے دور جا کر کہیں تفریح کر سکیں اور شراب کی محفل بپا

کر سکیں-

=-.-=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

بیوی کو مرنے کے بعد روزانہ پھول دینے کی وصیت یہ وصیت امریکی کامیڈین

بیک بینی نے کی تھی انہوں نے مرنے سے قبل ایک خطیر رقم ایک پھولوں والے

کو صرف اس لیے دی تھی کہ ان کے مرنے کے بعد ہر روز ایک سرخ گلاب لمبی

ڈنڈی کےساتھ وہ ان کی بیوی کو ان کی جانب سے محبت کے اظہار کے طور پر

دے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ ان کی بیوی کا انتقال نہیں

ہو گیا-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جو زیادہ بچے پیدا کرے اس کو دولت ملے گی کینیڈا کے ایک وکیل چارلس وینس

ملر کی وصیت اس حوالے سے حیرت انگیز تھی کہ ان کا مرتے ہوئے یہ کہنا تھا

چونکہ ان کا کوئی قریبی رشتے دار موجود نہیں ہے اس وجہ سے ان کی ساری

دولت اس عورت کو ملے گی جو ٹورنٹو میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرے گی-

اس دولت کے حصول کےلئے کئی عورتوں نے کوشش کی اس کے بعد چار

عورتیں ان کی دولت کی حقدارٹھہریں جنہوں نے نو بچے پیدا کیے تھے اور ہر

عورت کے درمیان ان کی دولت کو یکساں تقسیم کر دیا گیا۔

عجیب وغریب وصیتیں

Leave a Reply